ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونا 21 ڈالرز کمی سے 2637 فی اونس کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔