گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس، پاکستان تین سالوں میں سب سے بلند سطح پر پہنچ گیا – پاک لائیو ٹی وی


گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس، پاکستان تین سالوں میں سب سے بلند سطح پر پہنچ گیا

پاکستان کا کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس +0.8 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین سالوں میں سب سے بلند سطح پر پہنچ گیا۔

گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس(سی سی آئی)کی دسمبر 2024 کی رپورٹ میں چار سب انڈیکسز میں سے تین میں بہتری دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں معیشت کو  مضبوط  سمجھنے والے لوگوں کی تعداد سال کے دوران 4 فیصد سے بڑھ کر 16 فیصد تک پہنچ گئی۔

اہم اشیاء ،گاڑیاں اور مکانات خریدنے میں سہولت گزشتہ سہ ماہیوں کے مقابلے میں چار گنا بڑھ گئی ہے۔ مہنگائی کے خدشات تین سالوں میں اپنی سب سے کم سطح پر پہنچ گئے جو معیشت کی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔

 روزگار کی حفاظت کے بارے میں سی سی آئی 3 فیصد بڑھا جو روزگار کے حوالے سے مثبت نقطہ نظر ظاہر کرتا ہے۔ بچت  کے اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوا اور 15 فیصد افراد اپنی مستقبل کی مالی صلاحیت پر پر امید ہیں۔

سی سی آئی رپورٹ کے مطابق  روزمرہ خریداریوں میں راحت محسوس کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 4 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ہو گئی جو مالی استحکام میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

چیلنجز کے باوجود معیشت کی لچک واضح طور پر دکھائی دیتی ہے اور صارفین کا پر امید رویہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔  بحالی کا رجحان علاقائی معیارات کے مطابق ہے جو معیشت  کے استحکام کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

پاکستان کا سی سی آئی پچھلے سالوں سے بہتر رہا ہے جو بہتر اقتصادی انتظام اور لچک کو ظاہر کرتا ہے۔

پائیدار سامان کی خریداری کی مناسبت میں  13 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔  گھر خریدنے کی شرائط میں 10.7 فیصد کی بہتری آئی   جو طویل المدتی اعتماد میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔

 گھریلو مالی حالات کے حوالے سے مستقبل کی توقعات میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا جو پر امید نقطہ نظر کو ظاہر کرتا ہے۔

 دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے ساتھ موازنہ کرنے پر پاکستان بحالی کے راستے پر دکھائی دیتا ہے۔  ایک سال بعد آمدنی کی توقعات میں بہتری آئی جو مثبت نقطہ نظر میں اضافہ کر رہی ہے۔

مستقبل کے اقتصادی سمت کے بارے میں پر امید افراد کی تعداد 6 فیصد بڑھ گئی ہے۔ مہنگائی کے انڈیکس میں کھانے اور توانائی کی کیٹیگریز میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔ 2023 کے مقابلے میں ذاتی مالی حالات میں نمایاں بحالی دیکھی گئی۔  یہ مثبت رویہ پاکستان کی معیشت  کے استحکام اور ترقی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

بچت، روزگار کی حفاظت، اور خریداری کی طاقت کے بارے میں بہتر نقطہ نظر پاکستانی صارفین کے درمیان بڑھتی ہوئی لچک کو ظاہر کرتا ہے۔

اقتصادی اشارے استحکام سے پائیدار ترقی کی طرف بتدریج منتقلی کو ظاہر کرتے ہیں، جو گھریلو اور کاروباری سطح پر واضح فوائد فراہم کر رہے ہیں۔


Exit mobile version