اداکار کمال احمد رضوی کی 9 ویں برسی – پاک لائیو ٹی وی



اداکار کمال احمد رضوی کی 9 ویں برسی

معروف ڈرامہ نگار، مصنف اور اداکار کمال احمد رضوی کی 9 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

کمال احمد رضوی بھارتی صوبہ بہار میں 1930 میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد 19 سال کی عمر میں ہجرت کر کے پاکستان آگئے۔

انہوں نے 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامہ سیریل ’الف نون‘ میں ’الن‘ کے کردار سے شہرت حاصل کی۔

وہ ایک اچھے اداکار اور ہدایت کار ہی نہیں بلکہ ایک اچھے قلم کار بھی تھے۔

انہوں نے جن تھیٹر اور ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ان میں ’’مسٹر شیطان‘‘، ’’آدھی بات‘‘، ’’بادشاہت کا خاتمہ‘‘، ’’کھویا ہوا آدمی‘‘، ’’خوابوں کے مسافر‘‘، ’’صاحب بی بی غلام‘‘، ’’چور مچائے شور‘‘ شامل ہیں۔

کمال رضوی علالت کے باعث 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

Exit mobile version