پاک ایران گہرے ثقافتی رشتے اور جغرافیائی قربت کے حامل ہیں، گورنر سندھ – پاک لائیو ٹی وی



پاک ایران گہرے ثقافتی رشتے اور جغرافیائی قربت کے حامل ہیں، گورنر سندھ

گونر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک ایران گہرے ثقافتی رشتے اور جغرافیائی قربت کے حامل ہیں۔

گورنر سندھ نے کراچی ایرانی قونصل خانہ میں Yalda Night  اور “پاکستان و ایرانی روایات کی شان” کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

قونصل جنرل حسن نوریان اور سفارتی عملے نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی آمد کا خیر مقدم کیا۔

کامران خان ٹیسوری نے تقریب سے خطاب سے کرتے ہوئےکہا کہ پاک ایران تعلقات مضبوط بنانے میں ایرانی قونصل جنرل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

گورنر سندھ نے اس موقع پر مختلف کیٹیگریز میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والوں میں کلینری اینڈ ہسپیٹلیٹی ایوارڈ  بھی تقیسم کئے۔

Exit mobile version