متعلقہ

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے – پاک لائیو ٹی وی


سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6687 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6687 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے ہوگئی ہے۔