پاکستان، بھارت اور آئی سی سی کے درمیان معاہدہ، چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی – پاک لائیو ٹی وی



پاکستان، بھارت اور آئی سی سی کے درمیان معاہدہ، چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی

پاکستان ، بھارت  اور آئی سی سی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا،چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی۔

غیرملکی اسپورٹس ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق  چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان  کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اوربھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)   کے درمیان ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق ہوگیا۔

چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی ،اس حوالے سے آئی سی سی اور بورڈ ممبرز میں تحریری معاہدہ ہوگیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 بھارتی ٹیم پاکستان کےبجائے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی۔ بھارت کیلئے نیوٹرل وینیو کا انتخاب پاکستان کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق معاہدہ چیمپئنز ٹرافی2025 ،  ویمنز ورلڈکپ اور 2026 کے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر لاگو ہوگا۔ پاکستان ٹیم 2026 میں بھارت نہیں جائے گی بلکہ نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی۔

آئی سی سی کا اس ماڈل پر ووٹنگ کرانے کا امکان ہے۔

2028  کا خواتین کا  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان میں ہوگا۔

پاکستان نے بھارت  کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر سہ فریقی ٹورنامنٹ کی تجویز  پیش کی ہے جس پر  آئی سی سی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

Exit mobile version