کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج پورا دن شدید مندی رہی اور 5 ہزار سے زائد پوائنٹس مارکیٹ سے نکل گئے جب کہ ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 6 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دو دن میں اسٹاک مارکیٹ سے 8585 پوائنٹس نکل گئے، مارکیٹ میں کم ترین سطح 1 لاکھ 5 ہزار 937 پوائنٹس تک ریکارڈ کی گئی جب کہ پورے دن 4.32 فیصد کمی ہوئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 56 ارب روپے کے 1 ارب 16 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا اور اسٹاک مارکیٹ میں 472 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔
66 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جب کہ 371 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی، اسٹاک مارکیٹ میں میوچل فنڈز کی جانب سے زبردست سیلنگ پریشر رہا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ بہت بڑھ گئی تھی جس کے بعد کریکشن ڈیو تھی، میوچل فنڈز کی جانب سے حصص کی فروخت کے باعث ریکارڈ ساز گراوٹ ہوئی ہے۔