متعلقہ

کراچی، سی ویو دو دریا کے قریب نوجوان کی مبینہ خودکشی – پاک لائیو ٹی وی


کراچی، سی ویو دو دریا کے قریب نوجوان کی مبینہ خودکشی

کراچی میں دودریا دریا کے قریب  نوجوان نے مبینہ خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے 27 سالہ طاہر محمود نے ویڈیو کال کے ذریعے فیملی کو اطلاع دی اور کہا کہ خودکشی کررہاہوں، آپ سب خوش رہو۔

ذرائع کے مطابق سمندر میں کودنے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔

اس حوالے سے نوجوان کے والد محمود کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے،جس  نے دو شادیاں کی تھیں، وہ دو بچیوں کا باپ ہے، ایک بیٹی کاانتقال ہوچکا تھا۔

والد کے مطابق طاہر کے سی ویوجانے کی اطلاع بہونے بذریعہ فون دی تھی ۔