متعلقہ

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، بنیادی شرح سود میں کمی کا امکان – پاک لائیو ٹی وی


شرح سود

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، بنیادی شرح سود میں کمی کا امکان

پاکستانی معیشت   کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، بنیادی شرح سود میں کمی  کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق  امریکی سٹی بینک نے پاکستان میں جون میں بنیادی شرح سود میں کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے    توقع ظاہر کی ہےکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان جون میں شرح سود کم کردے گا۔

سٹی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  شرح سود میں کمی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مہنگائی کم ہونے کا اثر ہوسکتی ہے۔ سخت مانیٹری پالیسی کی وجہ سے افراط زر میں کمی متوقع ہے، اسٹیٹ بینک نے قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کے اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے مارچ میں سخت پالیسی اپنائی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ   تیل کی قیمتوں میں اضافے کا دباؤ بھی مہنگائی کا سبب بنتا ہے تاہم زرعی سپلائی بہتر ہونے سے مہنگائی میں کمی آئے گی۔

سٹی بینک نے رپورٹ میں کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو نئے آئی ایم ایف پروگرام پر کڑی نظر رکھنے کی  ضرورت ہے۔ پاکستان جلد ہی آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کے سب سے بڑے پروگرام کا انتخاب کرے گا۔ اس میں سے 50 فیصد رول اوور ہو گا جبکہ حکومت کو 50 فیصد فنانسنگ کا انتظام کرنا ہے۔

رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ مالی سال 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.5 فیصد ہو گا۔