متعلقہ

ملیشیا: نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز میں تصادم، 10 افراد ہلاک – پاک لائیو ٹی وی


ملیشیا

ملیشیا: نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز میں تصادم، 10 افراد ہلاک

ملیشیئن نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز میں تصادم  سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملیشیاء میں نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز حادثے میں عملے سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

ملائیشیا میں فوجی پریڈ ریہرسل کے دوران حادثہ پیش آیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 30 منٹ پر  ملائیشیا کے قصبے لوموت میں پیش آیا جو بحریہ کا ایک اڈہ ہے۔

رائل ملائیشین نیوی کا کہنا ہے کہ دونوں ہیلی کاپٹرز میں موجود تمام افراد کی جائے وقوع پر ہی موت کی تصدیق ہو گئی اور باقیات کو شناخت کے لیے  لوموت ملٹری اسپتال بھیج دیا گیا۔