ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوران آج دوسرے روز پہلے لاہور اور اس کے بعد کراچی پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدرابراہیم رئیسی کی لاہورآمد پرشہرمیں عام تعطیل ہے، لاہور میں آج سرکاری اور نجی ادارے بھی بند ہیں، ایرانی صدر کی لاہورآمد پر مخصوص سڑکیں بند رکھی جائیں گی، ایرانی صدر شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کریں گے۔
ایرانی صدر وزیراعلیٰ کے ہمراہ گورنر ہاؤس جائیں گے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ایرانی صدرکااستقبال کریں گے، گورنرہاؤس میں ایرانی صدرکےلیےظہرانہ کاانتظام کیاگیاہے، ایرانی صدرظہرانہ کےبعد کراچی روانہ ہوں گے۔
کراچی میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ایرانی صدر کا استقبال کریں گے، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے اور بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہور اور کراچی کے موقع پر آج دونوں صوبائی دارالحکومتوں میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔