ایرانی صدر کی آمد سے قبل شہرقائد میں خوش آمدید بینرز آویزاں – پاک لائیو ٹی وی


ایرانی صدر کی آمد سے قبل شہرقائد میں خوش آمدید بینرز آویزاں

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر محمد ابراہیم رئیسی کی آمد سے قبل شہرقائد میں خوش آمدید بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔

کراچی میں خوش آمدید بینرز فارسی اور انگریزی زبان میں لگائے گئے ہیں، بینرز پر صدرپاکستان اور ایرانی صدر کی تصاویر ہیں۔

بینرز ایئرپورٹ اولڈٹرمینل سے لے کرمیٹروپول شارع فیصل تک لگائے گئے ہیں، خوش آمدید بینرز گورنر ہاؤس روڈ اور  سی ایم ہاؤس سے کلفٹن تک بھی لگائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ نرسری سے قائد اعظم کے مزار تک تصاویر اور جھنڈے بھی لگائے گئے ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں ایران کے صدر ڈاکٹر محمد ابراہیم رئیسی کی آمد پر ضلع جنوبی کی 3 اہم شاہراہیں آج بند رہیں گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق میٹروپول سے پی آئی ڈی سی جانے والا کلب روڈ مکمل بند رہے گا جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے والا ڈاکٹر ضیاالدین روڈ بھی آج بند رہے گا۔

کلفٹن سے آنے والے ڈاکٹر ضیا الدین روڈ سے پی آئی ڈی سی کی طرف نہیں آسکیں گے جبکہ رینجرز ہیڈ کوآرٹر کے سامنے سے پی آئی ڈی سی جانے والا روڈ بھی بند ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج ایرانی صدر اور ان کے وفد کا استقبال کریں گی، ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جائے گا۔

ایرانی صدر مزار اقبال پر حاضری اور بادشاہی مسجد میں نماز ادا کریں گے اور قائداعظم کے مزار کراچی میں بھی حاضری دیں گے۔

Exit mobile version