قرض کیلئے خاتون مردہ ماموں کو بینک لے آئیں، ویڈیو وائرل – پاک لائیو ٹی وی


قرض کیلئے خاتون مردہ ماموں کو بینک لے آئیں، ویڈیو وائرل

برازیل میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون بینک سے قرض وصول کرنے کیلئے مبینہ طور پر اپنے مردہ ماموں کو بینک لے آئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی ایک 42 سالہ خاتون کو بینک سے قرض چاہیے تھا  جبکہ بینک کی جانب سے ان کے ماموں ’’پاؤلو رابرٹو‘‘ نامی شہری کے دستخط درکار تھے، مجبورا انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے خاتون اپنے ماموں کو وہیل چیئر پر بیٹھا کر بینک ہی لے آئیں جو کہ مردہ حالت میں تھے جس پر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایاکہ بینک پہنچنے سے کئی گھنٹے قبل ہی ان  خاتون کے ماموں مر چکے تھے، خاتون نے مردہ شخص سے قرض پر دستخط کرانے کی کوشش کی۔

ویڈیو دیکھیں:

 

Exit mobile version