کشتی الٹنے سے 5 تارکین وطن ہلاک، متعدد پاکستانیوں کو بچالیا گیا – پاک لائیو ٹی وی



یونان: کشتی الٹنے سے 5 تارکین وطن ہلاک، متعدد پاکستانیوں کو بچالیا گیا

یونان کے جنوبی جزیرے گیودوس میں مہاجرین کو لے کر جانے والی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے تاہم پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے چند شہریوں کو بچالیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کو یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈوب گئی، حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوئے، متعدد افراد لاپتا ہیں جبکہ 160 کو بچا لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈز کا سرچ آپریشن جاری ہے، جس میں ایک ہیلی کاپٹر اور 4 بحری کشتیاں حصہ لے رہی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈوبنے والوں میں چند مہاجرین کی حالت خراب اور کچھ زخمی ہیں، زخمی مہاجرین کو فوری طور پر آئیویورگوس منتقل کردیا گیا ہے، تاہم مزید افراد کی تلاش کے لئے سمندر میں آپریشن جاری ہے۔

Exit mobile version