متعلقہ

عامر خان کے بعد رنویر سنگھ بھی ہوئے ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار – پاک لائیو ٹی وی


رنویر سنگھ

عامر خان کے بعد رنویر سنگھ بھی ہوئے ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار

بھارت میں جاری سیاسی سرگرمیوں کی پیش نظر بالی ووڈ اداکار عامر خان کے بعد اب اداکار رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ایک ویڈیو میں اداکار رنویر کو سیاسی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس حوالے سے رنویر سنگھ کے سرکاری ترجمان نے تصدیق کی کہ اداکار نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے اور سائبر کرائم سیل کی جانب سے مزید تفتیش کے لیے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

بیان جاری کرتے ہوئے، ترجمان نے کہا، ” ہم نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جو مسٹر رنویر سنگھ کی AI سے تیار کردہ ڈیپ فیک ویڈیو کو فروغ دے رہا تھا۔”

ڈیپ فیک ویڈیو میں رنویر سنگھ کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر نقید کرتے ہوئے دیکھا گیا تاہم ویڈیو کا اختتام لوگوں پر یہ زور دیتے ہوئے ہوا کہ وہ کانگریس کو ووٹ دیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ممبئی پولیس کے سائبر کرائم سیل میں ایک ایف آئی آر درج کروائی جس کی بنیادی وجہ ان کی لوک سبھا انتخابات سے قبل ایک سیاسی پارٹی کی حمایت کرنے کی مبینہ وائرل ویڈیو ہے۔