متعلقہ

متحدہ عرب امارات میں مقیم غیرملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری – پاک لائیو ٹی وی


متحدہ عرب امارات میں مقیم غیرملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری

متحدہ عرب امارات میں مقیم غیرملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت وشہریت کی جانب سے نئی شرائط کے بارے میں کہا گیا ہے کہ امارات میں مقیم کوئی بھی غیر ملکی اپنی فیملی کے لیے اقامہ حاصل کرسکتا ہے۔

فیملی اقامے کے لیے کم از کم آمدنی 4 ہزار درھم یا ماہانہ تین ہزار درھم اور رہائش کا ثبوت پیش کرنا ہو گا۔

فیملی اقامہ کے لیے 18 برس سے زائد تمام ممبران کا میڈیکل چیک اپ کرانا ضروری ہوگا۔ چیک اپ مقررہ طبی اداروں کا ہی قابل قبول ہوگا۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اقامہ ہولڈر کی فیملی اگر عارضی انٹری ویزے پر امارات میں مقیم ہو تو اسے اقامے میں تبدیل کرانے کی اجازت ہوگی۔

 اقامہ میں تبدیل کرانے کے لیے امارات میں داخل ہونے کے 60 دن کے اندر اندر کارروائی مکمل کرنا ہوگی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اقامہ کی درخواست دینے کے لیے ’ای چینلز‘ یا اتھارٹی ویب سائٹ سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔