اسٹار1؛ دنیا کا سب سے تیز ترین ہیومنائیڈ روبوٹ – پاک لائیو ٹی وی


اسٹار1؛ دنیا کا سب سے تیز ترین ہیومنائیڈ روبوٹ

اسٹار1؛ دنیا کا سب سے تیز ترین ہیومنائیڈ روبوٹ

چینی روبوٹکس کمپنی روبوٹ ایرا نے حال ہی میں اسٹار1  نامی روبوٹ متعارف کرایا ہے، جو دنیا کا سب سے تیز ترین دو پاؤں پر چلنے والا روبوٹ ہے۔

یہ انوکھا روبوٹ 8 میل فی گھنٹہ (12.98 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار تک پہنچنے اور اسے برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

گزشتہ ماہ گوبی صحرا میں اسنییکر پہنے ہوئے اس روبوٹ کی دوڑنے کی تصاویر اور ویڈیوز چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھی۔

روبوٹ ایرا کی طرف سے تیار کردہ اسٹار1 کو ہائی ٹارک موٹرز اور اے آئی الگورتھم سے طاقت فراہم کی گئی ہے، جبکہ یہ ریت اور چراگاہ سمیت مختلف قسم کی سطحوں اور ماحول سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 اس کی جدید موٹرز روبوٹ کو مؤثر طریقے سے حرکت کرنے، جبکہ ہائی سپیڈ سینسرز اور کمیونیکیشن ماڈیولز اسے اپنے ارد گرد کے ماحول کے بارے میں حقیقی وقت میں معلومات حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں، لیکن جو چیز اسے دوسرے دو پاؤں چلنے والے روبوٹس سے تیز بنانے میں مدد دیتی ہے وہ پرانے زمانے کے انسانوں کے جوتے ہیں۔

اسٹار1 روبوٹ کی اونچائی 5.6 فٹ ہے، اس کا وزن تقریباً 143 پاؤنڈ ہے، اور یہ 3.6 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے، جو اسے اب تک کا سب سے تیز ترین دو پاؤں چلنے والا روبوٹ بناتا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ چینی سائنسدانوں نے اس روبوٹ کو ایک بہتر رفتار دینے کے لیے رننگ شوز پہنائیں ہیں جس سے اس کی رفتار میں واضح فرق پڑا ہے، تجربات میں، اسنییکر پہنے ہوئے روبوٹ اپنے “ننگے پاؤں” والے حریف سے کہیں زیادہ تیز دوڑتا دکھائی دیا۔ اگرچہ اس نے آغاز آہستہ کیا تھا، لیکن اسنییکر پہنے ہوئے روبوٹ نے گوبی صحرا کے مشکل علاقے کو بہتر طریقے سے عبور کیا اور سبقت حاصل کی۔

واضح رہے کہ اسٹار1 اس وقت دیگر جدید ہیومنائیڈ روبوٹس جیسے کہ ٹیسلا کے آپٹمس، بوسٹن ڈائنامکس کے اٹلس، اور یونٹری روبوٹکس کے ایچ1 روبوٹ سے تیز ہے، جنہوں نے پچھلے رفتار کا ریکارڈ (3.3 میٹر فی سیکنڈ) قائم کیا تھا۔


Exit mobile version