لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشتگرد حملہ، 2 اہلکار زخمی – پاک لائیو ٹی وی



لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشتگرد حملہ، 2 اہلکار زخمی

لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

لکی مروت میں تھانہ صدر کی حدود وانڈہ پائندہ خان کے قریب پولیس وین پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ حملہ دہشتگردوں کی جانب سے کیا گیا تھا جب کہ حملے میں گاڑی کو نقصان پہنچا ہے تاہم زخمیوں کو سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی موبائل گاڑی اسکواڈ ڈیوٹی سے واپس پولیس لائن جارہی تھی کہ دہشت گردوں نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل سہیل خان اور ہیڈکانسٹیبل وکیل خان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

Exit mobile version