حافظ حمد اللہ کے بیان پر عطا تارڑ کا ردعمل – پاک لائیو ٹی وی



حافظ حمد اللہ کے بیان پر عطا تارڑ کا ردعمل

لاہور: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا ردعمل سامنے آگیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے حافظ حمداللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر نے مدارس رجسٹریشن بل پر جو اعتراضات لگائے وہ آئینی و قانونی ہیں۔

عطا تارڑ کہتے ہیں کہ اعتراضات میں نہ تو فیٹف کا ذکر ہے اور نہ ہی کوئی تعلق ہے، قانونی و آئینی معاملات پر سیاست کرنا کسی کے حق میں نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن کو فیٹف سے جوڑنا بے سر و پاتخیل، خیال آرائی ہے، قانون سازی کا طریقہ کار آئین میں واضح ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مزید کہتے ہیں کہ صدر کے آئینی اعتراضات کی تصحیح بھی آئینی طور پر پارلیمان سے ہونی ہے، بیان بازی سے صدر اور پارلیمنٹ کے اختیارات کو ہدف بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔

Exit mobile version