پاکستان 206 رنز کا دفاع نہ کرسکا، جنوبی افریقہ کو سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل – پاک لائیو ٹی وی



دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان 206 رنز کا دفاع نہ کرسکا، جنوبی افریقہ کو سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل

جنوبی افریقہ  نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے  کر   سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان  کا 207 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اپنر ریزا ہینڈرکس نے 63 گیندوں پر 7 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 117 رنز کی شاندار اننگز  کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ریس وینڈرڈسن نے 38 گیندوں پر 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ میتھیو بریٹزکے  12  اور  ریان ریکلٹن 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ  کپتان ہنرک کلاسین 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے جہانداد خان نے  اور عباس آفریدی  نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل   پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

اوپنر صائم ایوب نے جارحانہ بیٹنگ کی، وہ 57 گیندوں پر 98 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

بابر اعظم 31، عرفان خان 30 کپتان محمد رضوان 11، طیب طاہر 6 اور عثمان خان 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔عباس آفریدی 11 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ  کی جانب سے گیلیم اور بارٹ مین نے 2، 2  جبکہ جارج لنڈے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Exit mobile version