پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری – پاک لائیو ٹی وی



پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ کر دی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا۔

 جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 5247 پوائنٹس کا  اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 4.83 فیصد بڑھ کر 114301 پر بند ہوا۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7546 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا،  100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 115172 رہی، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم تعین سطح 107625 رہی۔

رپورٹ کے مطابق بازار میں ایک ہفتے میں  6.81 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 302 ارب روپے رہی، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 732 ارب روپے بڑھ کر 14587 ارب روپے ہوگئی ہے۔

Exit mobile version