پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں قیدعافیہ صدیقی سے طویل ملاقات – پاک لائیو ٹی وی



پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں قیدعافیہ صدیقی سے طویل ملاقات

وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستانی وفد نے امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے 3 گھنٹے طویل ملاقات کی ہے۔

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے وفد نے امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کےحکام سے بھی ملاقاتیں کی۔

سینیٹربشریٰ انجم نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئےامریکی حکام سےگفتگومثبت رہی، امید ہے امریکی حکومت  20 جنوری سے پہلےعافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق فیصلہ کرلےگی۔

سینیٹربشریٰ انجم نے مزید یہ بھی کہا کہ عافیہ صدیقی کا کیس عالمی سطح پر انسانی حقوق کامسئلہ ہے۔

Exit mobile version