متعلقہ

پاکستان اور ایران نے باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان اور ایران نے باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک نے باہمی قانونی تعاون کا ایم او یو کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ باہمی قانون معاونت کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ سے ایران کے ساتھ باہمی قانونی تعاون کے ایم او یو کی منظوری بھی لے لی گئی ہے، وزارت قانون و انصاف کی سمری کی وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قانونی معاہدے اور قانونی ایم اویو پر دستخط ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں متوقع ہیں، پاکستان اور ایران سول اور کمرشل امور میں باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ کریں گے۔

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا شیڈول

دوسری جانب ایرانی صدرابراہیم رئیسی اورخاتون اول کل 3 روزہ دورے پراسلام آباد پہنچیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نور خان ایئربیس سے ایرانی صدر اور ان کا وفد نجی ہوٹل پہنچے گا، باضابطہ استقبال کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، وزیراعظم شہبازشریف ایرانی صدرکااستقبال کریں گے، مہمان ایرانی صدر کو گارڈآف آنر پیش کیاجائےگا۔

ذرائع کے مطابق وفد میں خارجہ و داخلہ امور سمیت اہم ترین وزراشامل ہوں گے،  پاک ایران قیادت کے وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے، پاک ایران گیس پائپ،تجارت کےفروغ سمیت علاقائی وعالمی امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، مسئلہ فلسطین وغزہ، مسئلہ کشمیر سے متعلق معاملات بھی زیربحث آئیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرابراہیم رئیسی اورصدرآصف زرداری کی ملاقات بھی ہوگی،  پاک ایران مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر بھی دستخط متوقع ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایرانی صدراوران کےوفد کا استقبال کریں گی، ایرانی صدر کےاعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیاجائےگا۔

ایرانی صدر مزاراقبال پرحاضری اوربادشاہی مسجد میں نمازاداکریں گے، ایرانی صدر قائداعظم کے مزار کراچی میں بھی حاضری دیں گے۔