متعلقہ

گورنر سندھ کی معروف ادیب انور مقصود سے ملاقات – پاک لائیو ٹی وی


گورنر سندھ کی معروف ادیب انور مقصود سے ملاقات

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مشہور و معروف ادیب انور مقصود سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر انور مقصود نے نوجوانوں کے روزگار کے حوالے سے گورنر سندھ کے منصوبے کی تعریف کی۔

معروف ادیب نے کہا کہ یہاں روز گار نہیں مل رہا اور پڑھے لکھے نوجوان بیروزگار پھر رہے ہیں، گورنر سندھ قابل ستائش کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب نے مل کر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے کام کرنا ہے اور اس کام کے لیے میں ہر طریقے سے گورنر سندھ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

انور مقصود نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر دوسروں کے لیے کام کریں اور صوبے کو خوش حال بنا دیں۔