متعلقہ

ویسٹ انڈین کپتان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنیل نارائن کی واپسی کے خواہشمند – پاک لائیو ٹی وی


سنیل نارائن

ویسٹ انڈین کپتان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنیل نارائن کی واپسی کے خواہشمند

ویسٹ انڈین  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان رومن پاول رواں برس شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنیل نارائن کی واپسی کے خواہشمند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئی پی ایل میں مخالف ٹیم میں موجود سنیل نارائن کی آل راؤنڈ پرفارمنس کے بعد رومن پاول نے ان کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنیل نارائن نے آخری انٹرنیشنل میچ 2019 میں کھیلا تھا اور گزشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، میں پچھلے ایک سال سے اس بارے میں ان سے بات کرنے کی کوشش کرتا رہا ہوں۔

سنیل نارائن سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کے حوالے سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ابھی جو ہے وہ یہی ہے،  لیکن دیکھتے ہیں کہ مستقبل میں کیا ہوگا۔