مشی خان ناصر ادیب پر برس پڑی – پاک لائیو ٹی وی



مشی خان مشہور رائٹر ناصر ادیب پر برس پڑی

 مشی خان پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ اور مقبول ترین میزبان ہے، انہوں نے پی ٹی وی  کے مشہور ڈرامہ عروسہ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا، جبکہ ڈرامہ عجائب گھر ان کی وجہ شہرت بنا، ان کے مشہور ڈراموں بوٹا فروم ٹوبہ ٹیک سنگھ، خالا خیرن اور سات پردوں میں شامل ہیں۔

مشی خان اس وقت ایک نجی ٹی وی چینل سے وابستہ ہیں ایک کامیابی سے ایک مارننگ شو کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

مشی خان نہ صرف ایک بہترین اداکارہ ہیں بلکہ وہ اکثر سماجی اور معاشرتی مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی رہتی ہیں متنازعہ موضوعات پر اپنے خیالات شیئر کرتی ہیں۔

حال ہی میں میشی خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ناصر ادیب پر سابق فلم اداکارہ ریما خان کے ماضی کے بارے گفتگو کرنے پر تنقید کی۔

مشی خان نے کہا، کچھ لوگ بالکل پاگل ہو چکے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں لوگوں کو دوسروں کے ماضی خصوصاً اداکاروں کے ماضی پر بات کرنا پسند ہے۔ مجھے ان پوڈکاسٹس کا تصور سمجھ نہیں آتا جہاں لوگ یہ نہیں جانتے کہ کیا کہنا ہے اور کیا چھپانا ہے، انہیں یہ بھی نہیں پتا کہ کب رکنا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا، “مجھے توقع نہیں تھی کہ ناصر ادیب جیسے شخص سے ایسی باتیں یا معلومات ریما کے بارے میں آئیں گی، وہ میری بہت اچھی دوست ہیں اور جب بھی میں ان سے ملتی ہوں، وہ بھی مجھ سے  محبت سے ملتی ہوں۔

 انہیں اپنی باتوں پر معافی مانگنی چاہیے چاہے وہ سچ ہوں یا نہ ہوں۔ یہ بالکل بے وقوفی ہے کہ ایسی باتیں کی جائیں جب کہ ریما نے اپنی پوری زندگی بدل لی ہے  اور اپنی زندگی کے انداز کو تبدیل  کر لیا ہے۔ وہ ایک خاندان سے جڑی ہوئی ہیں، اور ان کے چاہنے والے ہیں، جو لوگ ایسی معلومات شیئر کرتے ہیں انہیں اپنے آپ سے شرم آنی چاہیے۔”



Exit mobile version