متعلقہ

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

راولپنڈی: پی ایم اے کاکول میں 149 ویں لانگ کورس، 14 ویں مجاہد کورس، 68 ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 23 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149 لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس دوران مختلف کورسز کے کیڈٹ پاس آؤٹ ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 14 ویں مجاہد، 68 ویں انٹیگریٹڈ اور 23 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی بھی پریڈ ہوئی جب کہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 49 کیڈٹ بھی آج کی پریڈ میں پاس آؤٹ ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے، چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا جب کہ ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف گیسٹ آف آنر تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنرل ساحر شمشاد اور ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف نے اعزازات تقسیم کیے، اکیڈمی کے سینئر انڈر آفیسر نعمان عبداللہ کو اعزازی شمشیرسے نوازا گیا جب کہ سینئر انڈر آفیسر عبداللہ جاوید نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ سعودیہ کے سینئر انڈر آفیسر فہدبن عقیل التوار کی الفلاج نے گولڈ میڈل حاصل کیا جب کہ سی جے سی ایس سی کی پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو والدین نے مبارکباد پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ پی ایم اے کیڈٹس کے لیے سینٹر آف ایکسی لینس کا کردار ادا کررہا ہے۔

جنرل ساحر شمشاد کہتے ہیں کہ پی ایم اے نے متعدد غیرملکی کیڈٹس کو بھی تربیت فراہم کی ہے اور آج کی پریڈ بہترین فوجی نظم و ضبط کی شاندارمثال ہے۔