متعلقہ

اسٹاک ایکسچینج میں بیرونی تاریخی سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ   – پاک لائیو ٹی وی


اسٹاک ایکسچینج میں بیرونی تاریخی سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ  

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں بیرونی تاریخی سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے اسٹاک ایکسچینج میں غیر ملکی تاریخی سرمایہ کاری پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں سات سال بعد اتنی بڑی سرمایہ کاری دیکھی گئی ہے، مارکیٹ میں تیزی کی رجحان کی وجہ  وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں ممکنہ طور پر دوطرفہ معاہدوں کی توقع اور ایس آئی ایف سی فورم کی کاوشوں سے ریکوڈک میں متوقع سعودی سرمایہ کاری کی مثبت خبریں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے بعد متوقع دوطرفہ معاہدے مثبت رحجان کا باعث ہیں۔

صدر فیڈریشن عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری ان کے موجودہ حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر ملکیوں نے ایک دن میں 23.4 ملین ڈالر کے شیئرز خریدے جو معیشت کیلئے مثبت چیز ہے۔

عاطف اکرام کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پاکستانی کیپٹل مارکیٹ میں 9 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کار آ چکی ہے، اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس سی ہنڈرڈ انڈیکس 70 ہزار 909 پوائنٹس پر پہنچا جو تاریخی ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں سمیت مقامی سرمایہ کاروں کا بھی اسٹاک ایکسچینج پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔