متعلقہ

سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں، گورنر سندھ – پاک لائیو ٹی وی


سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق کامران ٹیسوری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ گورنر ہاؤس عوام کے لئے چوبیس گھنٹے کھلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب گورنر ہاؤس ایک یونیورسٹی ہے، یہاں 50 ہزار اسٹوڈنٹس آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ میرٹ کی بنیاد پر داخلے دیئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ لاکھ سے زائد لوگوں کو راشن مل رہا ہے، 1300 موٹر سائیکل، مستحق لوگوں کو دے چکے، لوگوں کی مدد کے لئے حکومت سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ اختیارات کا رونا رونے کے بجائے کام کیا جائے، کوئی شخص یہاں سے مایوس نہیں لوٹا، کراچی میں لا قانونیت دن بدن بڑھ رہی ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہاں افغان بستیاں بھی ہیں، غیر مقامی لوگ بھی مسئلہ ہیں، آصف زرداری اور بلاول سے کراچی کے لئے بڑی امیدیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسائل حل کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیٹھنا ہوگا، میں تمام سیاسی جماعتوں کا گورنر ہوں، سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں روزگار کے مواقع نہیں ہونگے کرائم ہوگا، کوئی بھی سیاسی حکومت بد امنی نہیں چاہتی۔