پی ٹی اے نے موبائل صارفین کیلئے اہم اعلان کردیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم 19 اپریل شام 8:00 بجے سے 21 اپریل بروز اتوار صبح 6:00 بجے تک مینٹیننس کی وجہ غیر فعال رہے گا۔
جارہ کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہے اور اپنے صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی اے نے ڈیوائس کی شناخت اور اسمگل شدہ موبائل فونز کو بلاک کرنے کے لیے رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم کا آغاز کیا تھا۔