اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے نئی پیشگوئی کردی ہے۔
گزشتہ دنوں ایکس پر اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ایلون مسک نے کہا کہ اگر بجلی کی رسد اور طاقتور اے آئی ٹریننگ چپس کی قلت جیسے مسائل کا سامنا نہ ہوا تو 2025 میں دنیا کے کسی بھی فرد سے زیادہ ذہین سپر ہیومین آرٹی فیشل انٹیلی جنس ماڈل تیار ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی آئندہ برس تک زمین پر موجود کسی بھی فرد سے زیادہ ذہین ہو جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اگلے سال کے اختتام تک ایسا ممکن ہو جائے گا۔
ایلون مسک نے کہا کہ گزشتہ سال چپس کی قلت کا سامنا ہوا جبکہ ایک یا 2 برسوں میں بجلی کی رسد میں مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔