متعلقہ

سی این جی صارفین کیلئے بری خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


سی این جی صارفین کیلئے بری خبر آگئی

سی این جی صارفین کیلئے بری خبر آگئی ہے۔

سی این جی صارفین پر سپلائی ویلیو کے حساب سے جنرل سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ون کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 140 سے بڑھا کر 200 روپے کر دی گئی ہے، اس ریجن میں پختوانخواہ، بلوچستان، راولپنڈی اسلام آباد اور گوجر خان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ریجن ٹو کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 135 روپے سے 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، ریجن ٹو صوبہ سندھ اور پنجاب کے دیگر شہروں پرمشتمل ہے۔

یاد رہے کہ 200 روپے ویلیوکی بنیاد پر 18 فیصد کے حساب سے سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔