متعلقہ

بگ بی کی واپسی کیساتھ ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے اگلے سیزن کا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


بگ بی

بگ بی کی واپسی کیساتھ ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے اگلے سیزن کا اعلان

‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے تمام مداحوں کے لیے خوشی کا وقت آگیا ہے کیونکہ ان کے پسندیدہ میزبان امیتابھ بچن مقبول کوئز شو کے سیزن 16 میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے میکرز نے اپنے سوشل میڈیا پر شو کے نئے سیزن اور شرکاء کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 16 کے لیے رجسٹریشن 26 اپریل کو رات 9 بجے شروع ہونے والی ہے۔ نئے سیزن کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح میزبان امیتابھ بچن پچھلے سیزن میں یہ اعلان کرنے کے بعد واپسی کرنے والے ہیں کہ شاید وہ واپس نہیں آئیں گے۔

بعدازاں یہ اندازہ لگایا تھا کہ امیتابھ بچن شاید شو کے اگلے سیزن کی میزبانی نہیں کریں گے، لیکن اب کے بی سی 16 کے اعلان اور میگا اسٹار کی بطور میزبان واپسی سے مداحوں میں جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔

خیال رہے کہ کون بنے گا کروڑ پتی کا پہلا سیزن 2000 میں نشر کیا گیا تھا اور سوائے ایک سیزن کے امیتابھ بچن تب سے شو کا حصہ رہے ہیں۔ شاہ رخ خان نے شو کے تیسرے سیزن کے لیے 2006 میں اس شو کی میزبانی کی تھی۔