اسلام آبادہائی کورٹ کے6 ججزکے خط کے معاملے پراہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اسلام آبادہائی کورٹ نےسپریم کورٹ کی ہدایت پرہائیکورٹ کےججزسےتجاویزمانگ لیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کےآفس نےتمام ججزسےپیرتک تجاویزمانگ لیں، ڈسڑکٹ اینڈسیشن جج ایسٹ، ویسٹ اسلام آبادسے بھی تجاویزطلب کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پیرتک تمام ججز کو تجاویز بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ججزکوسپریم کورٹ کےحکم نامہ کی کاپی بھی بھجوائی گئی ہے۔ ججزکی تجاویزکےبعدفل کورٹ بلانےیانہ بلانےکافیصلہ ہوگا۔
سپریم کورٹ نےہائیکورٹس ججزکےخط کےمعاملہ پرتجاویزمانگی تھیں۔