متعلقہ

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری – پاک لائیو ٹی وی


انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری کردیاگیا۔

انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں 11 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

آتش فشاں میں 24 گھنٹے کے دوران کم ازکم 5 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے بعد راکھ فضا میں ہزاروں فٹ تک بلند ہوئی۔

،سیاحوں کو آتش فشاں سے کم از کم 6 کلومیٹر دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔