متعلقہ

سریے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


سریے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی

سریے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ماہ کے دوران سریے کی قیمتوں میں 5 سے 8 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

 لوکل سریا 8 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار روپے جبکہ برینڈڈ سریا 5 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 55 اور 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب ایف بی آر نے سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے۔

ریجن ون کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو140 سے بڑھا کر 200 روپے جبکہ ریجن ٹو کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 135 روپے سے 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔