متعلقہ

ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ – پاک لائیو ٹی وی


دفتر خارجہ

ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ

کراچی میں دہشتگردی کےواقعےپردفترخارجہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں۔ 

ترجمان دفتر خارجہ ی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کراچی لانڈھی میں دہشت گردحملےمیں 2 پاکستانی جاں بحق ہوئے، حملے کے دوران 5 غیرملکی شہری محفوظ رہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے2دہشتگردمارےگئے، پاکستان دہشتگردی کےاس گھناؤنے فعل کی شدیدمذمت کرتاہے۔

دفترخارجہ نے کہا کہ مجرمان کوقانون کےکٹہرےمیں لانےکیلئےتمام اقدامات کیےجائیں گے، ایسی کارروائیاں دہشتگردی کیخلاف پاکستان کےعزم کوتقویت دیتی ہیں، ملک میں مقیم غیرملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئےپُرعزم ہیں۔

دفترخارجہ کی طرف سے ترجمان نے مزید کہا کہ عالمی شراکت داروں کیساتھ ملکردہشتگردی کیخلاف لڑنےکیلئےکام جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبر پڑھیں؛ کراچی میں غیرملکیوں پرخودکش حملے کی تحقیقات جاری، حملہ آور کے رشتےدار زیرِحراست