متعلقہ

عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی – پاک لائیو ٹی وی


عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی

ماہرین فلکیات نے عید الاضحیٰ سے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔

جیو فزیکل ریسرچ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مصر میں ذی الحج کے مہینے کا آغاز جمعہ 7 جون 2024 کو ہوگا، اس حساب سے عید الاضحیٰ 2024 کا پہلا دن اتوار 16 جون 2024 کو ہوگا جب کہ وقوف عرفہ 15 جون کو ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق حتمی رائے سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحیٰ کی تاریخ کا تعین کرنے کے بعد ہی قائم کی جا سکے گی۔

دوسری جانب پاکستان میں عید الاضحٰی کی تاریخ کا  حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔