سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایا کمی ہو گئی ہے، سات سے 15 کلوواٹ کے سسٹم کی قیمت 75 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک کی کمی کے بعد 7 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
دس کلو واٹ کا سسٹم ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 10 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہو گیا۔ 12 کلو واٹ کے سسٹم پر 1.5 لاکھ کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 12 لاکھ 50 ہزار روپے میں نصب ہوگا۔
15 کلو واٹ کے سسٹم میں دو لاکھ کی کمی ہونے کے بعد 14 لاکھ روپے میں لگوایا جا سکے گا۔
یاد رہے کہ مذکورہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم نصب کروانے کیلئے مقرر کی گئی ہیں، ہائبرڈ سسٹم کی تنصیب کیلئے بیٹریوں کی قیمت علیحدہ ادا کرنا ہو گی۔