متعلقہ

اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا – پاک لائیو ٹی وی


ایران

اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا

ایران کی جانب سے  جوابی کارروائی میں اسرائیل پر حملے کے چند دن بعد اسرائیل نے  بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے متعدد مقامات پر حملے کردیے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ نے   اسرائیلی میزائلوں  کے  ایران میں متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کی تصدیق  کی ہے۔

تہران سے ساڑھے تین سو کلومیٹر دور اصفہان میں اسرائیلی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں۔

اصفہان میں ایران کا بڑا ملٹری ایئر بیس اور کئی نیوکلیئر سائٹس واقع ہیں۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ  دھماکوں کی آوازیں ایئر ڈیفنس کی جانب سے منی ڈرونز کو نشانہ بنائے جانے کا نتیجہ ہیں ۔

ایران کے سرکاری میڈیا   کا کہنا ہے کہ اصفہان میں 3 ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کاکہنا ہے کہ   ایران کا فضائی دفاع کا نظام کئی مقامات پر فعال کر دیا گیا ہے۔  ایئر ڈیفنس بیٹری سے متعدد مقامات پر فائر کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شہر میں جوہری تنصیبات مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق  کئی شہروں کے درمیان پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیل کو دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایران کو نقصان پہنچایا تو فوری، سخت اور وسیع پیمانے پر سنگین ردعمل ہوگا اور اس کے لیے وہ مزید 12 دن انتظار نہیں کریں گے۔