متعلقہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کو 3 دن کے اندر پیٹرولیم مصنوعات کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے متعلق تجزیہ اور مضمرات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی ریگولیشن بنیادی طور پر تیل کمپنیوں کو مختلف شہروں اور قصبوں میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے لیے اپنی قیمتیں خود طے کرنے کی اجازت دے گی۔

 جبکہ قانونی طور پر پیٹرولیم کی قیمتیں پہلے سے ہی ڈی ریگولیٹ ہیں، مٹی کے تیل کی قیمتیں ہی حکومت کی طرف سے سرکاری طور پر مقرر کی جاتی ہیں۔

نئے فریم ورک کے تحت اوگرا اور مسابقتی کمیشن آف پاکستان مصنوعات کے معیار، دستیابی اور مسابقتی قیمتوں کے تعین کو یقینی بنانے میں بڑا کردار ادا کریں گے تاکہ مارکیٹ کی ملی بھگت کو روکا جا سکے۔