متعلقہ

ایلون مسک کو بڑا جھٹکا لگ گیا – پاک لائیو ٹی وی


ایلون مسک کو بڑا جھٹکا لگ گیا

ایکس کے مالک ایلون مسک کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔

ایکس کے مالک ایلون مسک نومبر 2021 میں 340 ارب ڈالر کے مالک تھے تاہم 17 اپریل 2024 تک ان کی دولت 174 ارب ڈالرز تک نیچے آگئی ہے۔

ایلون مسک کی دولت میں 166 ارب ڈالرز کی بڑی کمی آئی جس کی وجہ ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں کمی آنا ہے، ایلون مسک ٹیسلا کے 13 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا زیادہ تر حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔

انکی کمپنی ٹیسلا نے آغاز تو انتہائی شاندار کیا تھا لیکن اب زوال پذیری کی جانب گامزن ہے،2021 میں ٹیسلا کا ایک حصص 415 ڈالرز کا تھا جو اب 62 فیصد کمی کے بعد 155 ڈالرز میں دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ کمپنی کی مجموعی مالیت 1200 ارب ڈالرز سے گھٹ کر 490 ڈالرز سے نیچے آگئی ہے۔

اب وہ فرانس کے برنارڈ آرنلٹ، ایمازون کے بانی جیف بیزوز اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کے بعد دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں۔