متعلقہ

پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز سے متعلق بیان پر مومنہ اقبال نے وضاحت پیش کردی – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ اگر کوئی کرکٹر مجھے چھیڑتا تو میں اُسے خود سیدھا کردیتی۔

حال ہی میں معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں تفصیلی نوٹ جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ میرے حالیہ انٹرویو پر وضاحت پیش کی۔

mom1

انہوں نے کہا کہ میرے حالیہ انٹرویو کو لیکر چند سوشل میڈیا پیجز نے جو توجہ حاصل کرنی تھی اور جو نام کمانا تھا، وہ کما چکے ہیں، تو اس لیے اب میں نے سوچا کہ میں اپنی وائرل ویڈیو کلپ پر کچھ وضاحت دے دوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے بیان سے پہلے ہی یہ تنازع چل رہا تھا تو مجھ سے بھی اُس حوالے سے سوال کیا گیا، میں نے اپنے جواب میں کسی بھی کرکٹر کا نام نہیں لیا تھا، نہ میں نے کسی کے بارے میں کوئی غلط بات کی تھی اور نہ ہی یہ کہا تھا کہ کسی کرکٹر نے مجھے چھیڑ دیا۔

مومنہ اقبال نے کہا کہ اگر کوئی کرکٹر مجھے چھیڑتا تو میں خود اُسے سیدھا کرسکتی ہوں، لہٰذا مجھے معاف کریں اور منفی باتیں مت پھیلائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے تو اپنے بیان میں کہا تھا کہ اداکار اور کرکٹرز ایک ہی انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں تو ہمیں ایک دوسرے کو عزت دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں مومنہ اقبال نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ اُنہیں کئی پاکستانی کرکٹرز کے میسجز آتے ہیں۔