متعلقہ

وفاق نے کےپی کو پیسےدینے بند کردیے، مزمل اسلم – پاک لائیو ٹی وی


مزمل اسلم

وفاق نے کےپی کو پیسےدینے بند کردیے، مزمل اسلم

مشیرخزانہ خیبپختون خوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ جب سے پی ڈی ایم آئی وفاق نے کےپی کو پیسےدینے بند کردیے۔

خیبرپختون خوا کے مشیرخزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نےوفاق کو 12 خط لکھے جو اہم ہیں، پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف سے متعلق بات کروں گا، جب سے پی ڈی ایم آئی وفاق نے کےپی کو پیسےدینے بند کردیے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ اکنامت افیئرڈویژن کےتعاون سے ڈونرزکانفرنس منعقد ہوئی، کےپی نے تمام صوبوں سےلیڈ لی، وفاق کو بھی پیچھے چھوڑا، ڈونرزکانفرنس کے پارٹنرزبہت زیادہ تھے، فارنرزبھی شریک ہوئے۔

مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ ڈونرزکانفرنس میں1.8ارب ڈالرکی کمٹمنٹس ہوئیں، فاٹا، دیر، چترال کےلیے یہ پیسے جمع کیےگئےہیں، اخباروں نے ڈونرزکانفرنس کو بہت اچھی کوریج دی۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ اسوقت سب مایوس ہیں کہ پاکستان کا مستقبل کیا ہوگا۔