عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈآف گورنرز کا اجلاس، ایران کے خلاف قرارداد منظور – پاک لائیو ٹی وی



عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈآف گورنرز کا اجلاس، ایران کے خلاف قرارداد منظور

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے 35 ملکی بورڈآف گورنرز کے اجلاس میں ایران کے خلاف قرارداد منظورکر لی ہے۔

قرارداد امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے پیش کی گئی تھی جبکہ اجلاس کے دوران چین، روس اور برکینا فاسو نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

آئی اےای اے بورڈآف گورنرکا ایران کوجوہری توانائی ایجنسی سےتعاون کاحکم، جبکہ جوہری توانائی ایجنسی میں شامل سفارت کاروں نے دعویٰ کیا کہ کہ قرارداد کا مقصد ایران پر نئی جوہری پابندیوں پر مذاکرات کیلئے دباؤ ڈالنا ہے، اس کے علاوہ جوہری مبصرین ایران سے متعلق جامع رپورٹ موسم بہارتک جاری کریں گے۔

Exit mobile version