دریائے سندھ پر 6 کینالز بنانے کا منصوبہ، پیپلزپارٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔
بلاول بھٹو نے دریائے سندھ پرمزید کینالوں کے وفاقی منصوبے کے حوالے سے اہم ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر سندھ و بلوچستان کے اعتراضات نہیں سنیں گئے تو اس پورے منصوبے کو متنازعہ بنائیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ متنازع منصوبوں کو شروع کرنے کے بجائے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں، اپنی رائے کے زبردستی نفاذ سے منفی اثر ہوگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڈھ کی ہڈی ہے، کوشش ہے کہ وفاقی حکومت کو سمجھائیں کہ ایسے منصوبے نہ بنائیں جو کالا باغ ڈیم کی طرح متنازعہ ہوں۔
بلاول بھٹو نے مزید یہ بھی کہا کہ صوبوں کے درمیان اتفاق رائے بنائیں ہم گرین پاکستان منصوبے کو کامیاب بنا سکتے ہیں، زبردستی رائے مسلط کرنے سے سیاسی عدم استحکام و معیشت پر منفی اثر ہوگا۔