میری نازیبا ویڈیوز 2 ہزار روپے کے اوسط فروخت کی گئیں، متھیرا – پاک لائیو ٹی وی



میری نازیبا ویڈیوز 2 ہزار روپے کے اوسط فروخت کی گئیں، متھیرا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ میری نازیبا ویڈیوز 2 ہزار روپے کے اوسط فروخت کی گئیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان متھیرا نے بتایا کہ یہ 2021 کی بات ہے جب ان کی نازیبا ویڈیوز منظرِ عام پر آئیں جو کہ جھنگ کے کسی آدمی نے ایڈٹ کر بنائی اور اسے 2 ہزار روپے کے اوسط فروخت کرتا رہا جس سے یہ ویڈیوز وائرل ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ جب سوشل میڈیا پیجز نے ان ویڈیوز پر خبریں لگائیں تو میں نے ان سے بھی جھگڑا کیا کہ کسی کی ذاتی ویڈیو یا تصویر خبر نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سائبر کرائم سے بھی رابطہ کیا جس کے بعد جھنگ کے مذکورہ شخص کی تفصیلات سامنے آئیں اور اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ماڈل نے بتایا کہ وہ شخص دیگر لڑکیوں کی بھی نازیبا ویڈیوز فروخت کرتا تھا جو وہ نہیں جانتی کہ اصل ویڈیوز تھیں یا پھر فیک بنائی گئی تھیں تاہم لڑکیوں کیلئے یہ وقت بہت مشکل ہوتا ہے۔

متھیرا نے کہا ہے کہ وہ اس چیز سے اس لئے آسانی سے نمٹ سکیں کیونکہ ان کا بیک گراؤنڈ مضبوط ہیں اور ان کے گھر والے اور دوست انہیں سپورٹ کرتے ہیں۔

معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان کا کہنا تھا کہ جب کسی لڑکی کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو اسکی وجہ سے انکی زندگی شدید متاثر ہوتی ہے اور وہ گرتی چلی جاتی ہیں۔

Exit mobile version