جونیئر ایشیا ہاکی کپ کیلئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


مسقط میں ہونے والے جونیئر ایشیا ہاکی کپ کیلیے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کھلاڑیوں کے ایک روزہ ٹرائلز کے بعد سلیکٹرز نے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔

حنان شاہد ٹیم کے کپتان اورسفیان خان کو جونیئر ہاکی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں فیضان جنجوعہ، علی رضا، عقیل احمد اور بلال اسلم شامل ہیں۔

ندیم خان، محمد زین، وسیم، سمیع، ذکریا حیات اور محمدعماد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

رانا وحید، مغیرہ، حمزہ فیاض، بشارت، قیوم ڈوگر اور سیف اللہ بھی ایونٹ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

سیلکٹرز کے مطابق 12 اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں سمیع اللہ، علی مرتضیٰ، حاجی عثمان اور زبیر شامل ہیں۔

عثمان اشرف، غلام مصطفیٰ، شہیر، اویس اللہ، علی رضا، محمد علیم، حسیب مسعود اور شہیر آصف بھی اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

جونیئر ایشیا کپ 26 نومبر سے 4 دسمبر تک اومان کے شہر مسقط میں منعقد ہو گا۔

قومی ہاکی ٹیم 21 نومبر کو کراچی سے اومان روانہ ہوگی۔

Exit mobile version