چین، دنیا کے سب سے بڑے اوپن سی سولر سسٹم نے بجلی کی فراہمی شروع کر دی – پاک لائیو ٹی وی


چین میں دنیا کے سب سے بڑے اوپن سی سولرسسٹم نے گرڈ اسٹیشن کو بجلی دینا شروع کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی نوعیت کا منفرد سمندے کی سطح پر بنائے گئے دنیا کے سب سے بڑے اوپن سی سولر سسٹم سے چین ایک گیگاواٹ بجلی حاصل کریگا۔

غیر خبر ایجنسی کے مطابق چائنہ انرجی انویسٹمنٹ کارپوریشن کے سولر پارک نے بجلی پیدا کرنا شروع کر دی ہے، کارپوریشن کے مطابق اوپن سی سولر سسٹم دنیا میں منفرد نوعیت کا ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ 1200 ہیکڑ رقبے پر محیط منصوبے پر اب بھی کام جاری ہے۔

منصوبہ مکمل ہونے پر چین میں 2.6 ملین سے زائد لوگوں کو بجلی کی سہولت ملے گی

اوپن سی سولرسسٹم میں سمندری جگہ کابہتراستعمال کرتےہوئےمچھلی کی فارمنگ بھی شامل ہے، تیرتے ہوئے سولر سسٹم کے منصوبے کو 2 سال پہلے شروع کیا گیا تھا۔

Exit mobile version