عالمی بینک کی پاکستان کو عالمی تجارت میں معاونت کی یقین دہانی – پاک لائیو ٹی وی



عالمی بینک کی پاکستان کو عالمی تجارت میں معاونت کی یقین دہانی

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات میں عالمی بینک کی ٹیم نے پاکستان کو عالمی تجارت میں معاونت کی یقین دہانی کرادی۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے عالمی بینک کی ٹیم نے ملاقات کی جب کہ ملاقات میں پاکستان کے برآمدی اصلاحاتی ایجنڈے اور مسابقتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ حکومتی پالیسی کا اہم ستون ہے جب کہ برآمدات میں بہتری کے لیے مالی معاونت، لیکویڈیٹی اور لاگت میں کمی پر زور دیا گیا۔

عالمی بینک نے پاکستانی تجارتی افسران اور عالمی تجارت میں معاونت کی یقین دہانی کرادی جب کہ عالمی بینک نے نالج شیئرنگ پر پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران نجی شعبے کی پالیسی سازی میں شمولیت پاکستان کے لیے فائدہ مند قرار دیا گیا جب کہ تجارت پر مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل اور برآمدات کا ہدف 60 ارب ڈالر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Exit mobile version